بگوٹا: منشیات درآمد کرنے والا اطالوی اسمگلر کولمبیا میں گرفتار

Bogota

Bogota

دنیا (جیوڈیسک) دنیا میں سب سے زیادہ منشیات درآمد کرنے والا اطالوی اسمگلر کولمبیا میں گرفتار کر لیا گیا۔ اطالوی اسمگلر روبرٹو پنونزی یورپ میں انتہائی مطلوب ہے۔ ملزم دنیا میں کوکین کا سب سے بڑا خریدار اور منشیات کی دنیا کا شہنشاہ مانا جاتا ہے۔

ملزم کو ایک شاپنگ سینٹر سے گرفتار کیا۔ اس پہلے پنونزی کو دوہزار چار میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم دو ہزار دس میں اسپتال میں قیام کے دوران پولیس حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری سے منشیات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔