چین میں گاڑی کی ہائی بیم ہیڈ لائٹیں آن کرنے پر انوکھی سزا

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ڈرائیونگ کے دوران ہائی بیم ہیڈ لائٹیں آن کرنے پر انوکھی سزا پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ چینی پولیس کا انوکھا کارنامہ، قانون توڑنے پر کھڑ ے کھڑے سزا سنا دی۔

ڈرائیونگ کے دوران ہائی بیم ہیڈ لائٹیں آن کیں اور کہا کہ بیٹھ جاؤ انہی لائٹوں کے آگے، 5 منٹ تک لائٹوں کو دیکھو اور پلکیں نہیں جھپکنی۔ جنوبی شہر شین زین کی پولیس نے عمل کر د کھایا

کریک ڈاون کیا ، خلاف ورزی کرنے والے کو اسٹول بٹھاکر ہائی بیم ہیڈ لائٹوں کا مزہ چکھایا۔ تا کہ پتا لگے کہ اتنی روشن لائٹ دوسروں کے لیے نقصان دہ ہے ، ساتھ ہی جرمانہ بھی گلے پڑا ، وہ بھی 3 سو یوآن یعنی ساڑھے 4 ہزار پاکستانی روپے۔