چینی حکام نے کاشغر سے گوادر تک ریل پروجیکٹ پر کام شروع کردیا

Rail Project

Rail Project

اسلام آباد (جیوڈیسک) چینی حکام نے کاشغر سے گوادر تک ریل پروجیکٹ پر کام شروع کر دیا۔ کاشغر میں ریلوے اسٹیشن بنانے کیلئے موزوں مقام کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کے حالیہ دورہ چین میں مختلف معاہدوں کے ساتھ گوادر سے سنکیانگ کے علاقے کاشغر تک ریلوے لائن بچھانے کے سمجھوتے پر بھی دست خط ہوئے تھے۔

کاشغر کے ڈپٹی کمشنر وینگ یونگ زی کا کہنا ہے کہ حکومت نے کاشغر میں ایسے مناسب مقام کی نشاندہی کے لئے تحقیقی کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جہاں ریلوے اسٹیشن بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تفصیلی پلان اور ٹائم ٹیبل تیار کیا جانا ہے۔ چینی اخبار کے مطابق کاشغر کے لوگوں میں بھی اس منصوبے کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔