پشاور : زرگر آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 40 خواتین زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) کے علاقے زرگر آباد میں مکان کی چھت گرنے سے چالیس خواتیں زخمی ہو گئیں۔ زرگر آباد میں خواتین میت والے گھر میں تعزیت کرنے کیلئے جمع تھیں کہ اچانک کمرے کی چھت گر گئی۔ ملبے میں دب کر چالیس خواتین زخمی ہو گئیں۔

انہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ھسپتال پہنچایا گیا جہاں چھتیس خواتین کو مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ چار خواتین کو ھسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔