ججز نظر بندی کیس، مشرف کی ضمانت کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہو گی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت منسوخ کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی۔ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔ ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر کی۔

ضمانت منظور ہونے کیخلاف درخواست اسلم گھمن ایڈووکیٹ نے دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ججز نظر بند ی کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں جو نا قابل ضمانت ہے لہذا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔