جنوبی وزیرستان میں مرد اور خواتین پر تنگ و باریک لباس پہننے پر پابندی

South Waziristan

South Waziristan

وانا (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانامیں طالبان نے مردوں اور خواتین پر رمضان کے دوران تنگ اور باریک لباس پہننے پر پابندی لگا دی ہے، خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کالعدم تحریک طالبان کی شوری کے اجلاس میں اتفاق رائے سے کیا گیا۔ اجلاس ملا نذیر گروپ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔

فیصلے کے بعد طالبان نے اپنا حکم نامہ پمفلٹس کے ذریعے علاقے میں تقسیم کیا، پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران مرد و خواتین تنگ اور باریک کپڑے نہ پہنیں۔ ایسے کپڑے سینے اور فروخت کرنے والے بھی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائیں گے۔ ایسا کرنے پر انہیں پچاس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، طالبان کی شوری نے روزہ نہ رکھنے والوں کے لیے ایک ماہ قید کا اعلان بھی کیا ہے۔