چینی جہاز کو بحرہند میں ملائیشیا کے لاپتا طیارے کے سگنل مل گئے

Malaysian Aircraft

Malaysian Aircraft

بیجنگ (جیوڈیسک) چینی کوسٹ گارڈجہاز نے بحر ہند کے جنوبی پانیوں میں بلیک بکس کے سگنلز کی نشاندہی کی ہے۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ سگنلز ملائیشین طیارے کے ہوسکتے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سگنلز کے بارے میں یہ خیال کیا جارہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ لاپتا طیارے کے بلیک باکس کے سگنلز ہوں۔

چینی کوسٹ گارڈ جہاز کو ممکنہ طور پر ملائشین طیارے کی فریکوئنسی والے یہ سگنلز ملے، ملائشیا کے حکام نے چینی جہاز کو ملنے والے سگنلز کی تصدیق نہیں کی، چینی طیارے کو بحر ہند کے جنوب میں سفید رنگ کی چیزیں تیرتی ہوئی بھی دکھائی دی ہیں۔