چوہدری پرویز الہی کا جلسہ شاہی خزانوں کی تجوریوں کا منہ کھل گیا

تلہ گنگ (ملک ارشد )چوہدری پرویز الہی کا جلسہ شا ہی خزانوں کی تجوریوں کا منہ کھل گیا کھڑ پینچوں کو سیاسی رشوت دے کر لوگوں کو اکٹھا کرے کا ٹاسک دیا گیا تھا سرگرم مسلم لیگی رہنمائوں کا رد عمل۔

تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے سرگرم مسلم لیگی رہنمائوں ملک فیروز دو دیا ، ملک صوبیدار عالم خان ،طاہر محمود،عمران خان کھریال ،فاروق اعوان ،ملک زوار اکوال نے روزنامہ نئی بات سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ عماریاسر نے 2007کے جلسے کی طرح لوگ تو چوہدری پرویزالہی کے لیے اٹک ،پنڈی گھیب ،چکوال اور قرب وجوار کے اضلاع سے بندے تو اکٹھے کر لیے لیکن ان میں سے ووٹر نہ ہو نے کے برابر تھے کیونکہ ووٹ تو حلقہ این اے اکسٹھ کے رہائشیوں نے دینے ہیں۔

تلہ گنگ کی عوام کو حافظ عماریاسر نے چوہدری پرویزالہی کے ڈالروں سے خرید نہیں سکتے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ تلہ گنگ کی غیور عوام حلقہ این اے اکسٹھ سے اس پارٹی کے نمائندہ کو الیکشن میں کامیابی دلاتے ہیں۔ جس پارٹی کا منشور پاکستان کے حق میں ہو۔

چوہدری پرویز الہی نے پہلے تو جنرل (ر) مشرف کے ساتھ مل کر پاکستان کے خز انے کو خالی کیا اور اب رہی سہی کسر پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر پوری کر رہے ہیں۔ ڈپٹی وزیر اعظم پر ویزالہی نے تلہ گنگ کے جلسے کو کامیاب کرنے کے لیے حکومتی خزانے سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے لیکن پھر بھی کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجو دتلہ گنگ کی عوام نے انھیں ناکام جلسے کے ساتھ واپس گجرات بھیج دیا ہے۔