فنکشنل لیگ کی یہ پالیسی رہی ہے کہ اختیارات کو عوام میں نچلی سطح تک پہنچایا جائے تا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل کئے جاسکیں۔ معشوق علی چانڈیو

Sanghar PML F Notifaction Takreb

Sanghar PML F Notifaction Takreb

سانگھڑ(غلام مصطفٰی ترین)فنکشنل لیگ کی یہ پالیسی رہی ہے کہ اختیا رات کو عوام میں نچلی سطح تک پہنچایا جائے تا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل کئے جاسکیںان خیلات کا اظہار فنکشنل لیگ کے تحصیل صدر اللہ بچایو نظامانی اور جنرل سکریٹری معشوق علی چانڈیو نے یو سی کانڑ کے عہدیداروں میں تقسیم نوٹیفکیشن کی تقریب میں کیا۔

انھوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پاگاڑا کی ہدایت پر آج یوسی سطح پر کارکنوں میں اختیارات کی منتقلی کی جا رہی ہے جو کہ پارٹی میں تبدیلی کا ثبوت ہے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ الیکشن کی تیاری کریںاور عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں جلد ہی اگلی حکومت مسلم لیگ فنکشنل کی ہو گی انھوں نے سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت کے اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکھیں اس موقع پر زلفقار علی چانڈیو،شاہد اقبال راجپوت،در محمد کیریو،علی حسن شر اور حا فظ وریام جتوئی بھی موجود تھے۔