دسویں جماعت کے نصاب سے اسلامی تعلیمات کے متعلق اسباق کونکالنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے

ملکہ(عمر فا رو ق اعوان)جماعت اسلامی حلقہ این اے 107کے نامزد امیدواربرائے قومی اسمبلی سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی115کے نامزد امیدوار چوہدری محمدلطیف لنگڑیال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے دسویں جماعت کے کورس سے اسلامی تعلیمات سے متعلق اسباق کو نکالنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اس گھنائونے اقدام سے حکمرانوں کے بدنما چہرے کھل کے عوام کے سامنے آچکے ہیں۔یہ لوگ کفار کی غلامی میں مکمل طور پر اندھے ہوچکے ہیں۔

کافی عرصے سے نصاب پر وار کیے جارہے ہیںمگر مجال ہے کہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک رینگ جائے۔دسویں جماعت کے نصاب سے نکالے گئے اسباق کو فوری طور پر دوبارہ شامل کیا جائے۔پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیالہٰذا اس میں انگریزوںکانہیںبلکہ اللہ اور اس کے رسولۖ کا نظام نافذ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پانچ برس میں ملکی قرضے دوگنا اور معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا گیا ہے۔عوام کو دووقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔پاکستان کو جیالوں اور متوالوں کی بجائے رکھوالوں کی ضرورت ہے۔

ڈرون حملے پاکستان کی آزادی،خودمختاری اوربقاء کے لئے سوالیہ نشان ہیں۔قوم ڈرون حملوں کی غیر اعلانیہ اجازت دینے والے حکمرانوں کو آئندہ انتخابات میں مسترد کردے۔انہوں نے کہاکہ اگر18کروڑ عوام نے تمام تروابستگیوں سے بالاتر ہوکر اپنے نمائندے منتخب نہ کیے تو یہی کرپٹ اور امریکی غلام ٹولہ پھر اقتدار پر قابض ہوجائے گا۔ملک میں کوئی ادارہ ایسا نہیں ہے۔

جو منافع بخش ہو۔میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پانچ برس تک اہم پوسٹوں پر جیالوں اور متوالوں کو تعینات کیا جاتارہا ہے۔زرداری حکومت 5سال پورے ہونے پر خوشی کا اظہار کررہی ہے درحقیقت ان کا دور اقتدار دنیا میں سب سے زیادہ سیاہ دور ہے ۔نام نہاد جمہوریت کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔