وزیراعلیٰ کا ہربنس پورہ میں 5 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب

لاہور: وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں 5 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ قتل کے سنگین واقعہ میں ملوث تمام ملزموں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔