مچھ کوئلہ فیلڈ واقعہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے رپورٹ طلب کر لی

Jam Kamal

Jam Kamal

بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مچھ کوئلہ فیلڈ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ جام کمال نے مچھ کوئلہ فیلڈ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے حکام کو ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔