کوٹ ادو: کی شادی کا رنج، 3 افراد کو قتل کر دیا

Kot Addu Police

Kot Addu Police

کوٹ ادو (جیوڈیسک) کوٹ ادو کے نواحی علاقے رنگ پور موضع کوڈیوال میں پسند کی شادی کرنے پر ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ذوالفقار نامی شخص نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی جس کا لڑکی والوں کو شدید رنج تھا۔

آج صبح سویرے نامعلوم مسلح افراد نے ذوالفقار کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ذوالفقار اسکا بھائی مسعود اور بہن تسلیم بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر دفعہ تین سو دو کے تحت آٹھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔