کامیڈی تھرلر فلم ڈیڑھ عشقیہ کے پروموز جاری

Dedh Ishqiya

Dedh Ishqiya

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم عشقیہ کا سیکوئل ”ڈیڑھ عشقیہ” ریلیز کیلئے تیار ہے جس کے ٹریلر کے بعد کرداروں کے خصوصی پروموز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ہدایتکار ابھیشک چوبے کی اس فلم میں مادھوری، نصیر الدین شاہ، ارشد وارثی اور ہما قریشی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ شردھا کپور اور امریتا پوری بحیثیت مہمان اداکار اس فلم کا حصہ بنی ہیں۔

فلمساز ہدایتکار شال بھردواج نے اپنی ہی فلم عشقیہ کے سیکوئل کو ارمان مارو کے ساتھ مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس کا میوزک انہوں نے خود کمپوز کیا ہے۔

کامیڈی اور تھرل سے بھریور یہ فلم ”ڈیڑھ عشقیہ” دس جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔