مشترکہ مفادات کونسل نے قومی توانائی پالیسی کی منظوری دے دی

Interest Council

Interest Council

اسلام آباد (جیوڈیسک) مشترکہ مفادات کونسل نے قومی توانائی پالیسی کی منظوری دے دی۔ کوئلہ سے سات ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے وفاق صوبوں کو معاونت فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں قومی توانائی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔ پالیسی میں دو ہزار پندرہ تک بجلی پیدا کرنے کے اقدامات وضع کئے گئے ہیں۔ کوئلہ سے سات ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں سی این جی کے نرخ میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں چاروں وزرا اعلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں توانائی اور امن و امان سمیت دیگر مسائل پر زیر بحث آئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ زمانہ گیا جب ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی سیاست کی جاتی تھی۔ دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے۔

پولیس نظام میں اصلاحات ضروری ہیں۔ میرٹ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنا کر مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صوبوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ شہباز شریف پنجاب میں جرائم پر قابو پانے کیلئے اصلاحات لارہے ہیں، دوسرے صوبے بھی ریفارمز لائیں۔ وفاق معاونت فراہم کرے گا۔