کمپیوٹر ماوس کے خالق ڈوج اینگلبرٹ کیلی فورنیا میں چل بسے

Dose aynglbrt

Dose aynglbrt

کیلی فورنیا (جیوڈیسک) کمپیوٹر کو مزید جدت سے روشناس کرانے والے ماوس کے خالق اور ای میل کا نمونہ متعارف کرانے والے ڈوج اینگلبرٹ کیلی فورنیا میں چل بسے۔

جدید کمپیوٹر کو استعمال کرنے اور مانیٹر اسکرین پر نشاندہی کرنے والا پوائنٹر مائوس انیس سو ساٹھ میں ڈوج اینگلبرٹ نے ایجاد کیا۔ دو دھات کے پہیوں اور لکڑیوں سے ڈھکا یہ ماوس انیس سو ستر میں پیش کیا گیا۔ جس میں ایکس اور وائی ایکسس کی مدد سے سمت کا تعین کیا جاتا تھا۔

اینگلبرٹ نے انٹرنیٹ اور برقیاتی پیغامات ارسال کرنے کا نمونہ بھی متعارف کرایا تھا۔ انیس سو ستانوے میں اینگلبرٹ کو سب سے زیادہ مفید بانی ہونے کا امریکی ایوارڈ اور پانچ لاکھ ڈالر کا انعام بھی ملا تھا۔ اینگلبرٹ گزشتہ روز اٹھاسی سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔