کانفرنس ملک کے موجودہ حالات کو سدہار نے میں اہم کردار اداد کرے گی۔ اشرف آصف جلالی

Ashraf Asif Jalali

Ashraf Asif Jalali

لاہور: سربراہ تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ تحریک صراط مستقیم پاکستان کے عہدیداراں اور تحریک صراط مستقیم کی ذیلی تنظیمات اور جامعات کے اراکین کے مشترکہ اجلاس میںیہ اعلان کیا کہ تحریک صراط مستقیم 6 دسمبر کو مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام مینارِ پاکستان پر ہونے والی عزت رسول ۖ کانفرنس میں بھر پور شرکت کرے گی۔

یہ کانفرنس ملک کے موجودہ حالات کو سدہار نے میں اہم کردار اداد کرے گی۔انہوں نے کہا! پاکستان کی حفاظت نظریہ پاکستان کی روشنی ہی میں کی جا سکتی ہے۔ علماء مشائخ اہلسنت نے اس وقت نظریہ پاکستان کو اجاگر کیا ،جب کانگریسی مُلّاں مسلمانوں کو اکھنڈ بھارت کا سبق سکھا رہے تھے اہل سنت ہی نے پاکستان بنایا تھا اورآج وہی پاکستان بچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا یہ کانفرنس آل انڈیا بنارس سنی کانفرنس کی یاد تازہ کرے گی۔

اجلاس میں تحریک صراط مستقیم پاکستان کے مولانا فرمان علی جلالی ،ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے عہدیداران مولانا محمد صدیق مصحفی ،جلالیہ علماء کونسل کے مولانا محمد عبد الکریم جلالی ،صراط مستقیم علماء کونسل کے مولانا محمد اسحاق جلالی ،الغالبون کے امجد علی صدیقی اور بزم جلالیہ کے قمر عباس وغیرہ نے بھی شرکت کی۔