کسی کو آئین اور پارلیمنٹ کی توہین نہیں کرنے دیں گے، شازیہ مری

Shazia Marri

Shazia Marri

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ آئین اور پارلیمنٹ کو بے عزت کیا جائے، آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ آئین اور پارلیمنٹ کو بے عزت کیا جائے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شازی مری کا کہنا تھا کہ پارلیمان سب سے بڑی ترجیح ہونی چاہیے، وزرا پارلیمنٹ میں نہیں آتے اور اپنے اجلاسوں میں مصروف رہتے ہیں، وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں آنے سے ثابت ہوتا ہے وہ ہماری عزت کرتے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں روایات کا جنازہ نکال دیا گیا، سول نافرمانی سے غریبوں کے پیٹ پر لات ماری جا رہی ہے۔