کورونا کی دوسری لہر؛ ایک دن میں ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

Coronavirus Cases

Coronavirus Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد ملک بھر میں یومیہ بنیادوں پر کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 753 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 16 ہزار 912 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 943 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 34 ہزار 400 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر اب تک 4,643,913 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 922، پنجاب میں ایک لاکھ 6 ہزار 208، خیبرپختونخوا 40 ہزار 285، اسلام آباد میں 21 ہزار 302، بلوچستان میں 16 ہزار 041، آزاد کشمیر 4 ہزار 652 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 343 تعداد ہو گئی۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔