کرونا وائرس سے دفاعی بجٹوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے: نیٹو

Gen. Janice Stoltenberg

Gen. Janice Stoltenberg

برسلز (اصل میڈیا ڈیسک) شمالی اوقیانوس کے ممالک کے فوجی اتحاد ‘نیٹو’ کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے اعلان کیا ہے کہ کرونا کی وبا اتحادیوں کے دفاعی بجٹ پر بڑے پیمانے پر منفی اثرات مرتب کرے گی تاہم ان کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحاد ان نتائج سے نمٹنے کے لیے پوری مستعدی کے ساتھ تیار ہے۔

انہوں نے ایک کلوس سرکٹ ویڈیو کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ اس وباء کے بجٹ کے لیے قلیل مدت میں بہت سی معاشی مشکلات پیدا ہوں گی لیکن میں توقع کرتا ہوں کہ اتحادیوں کو اپنے دفاعی سرمایہ کاری کے معاملے میں اپنے وعدوں پر قائم رہنا ہے۔

نیٹو ممالک نے 2024 میں دفاعی اخراجات کے لیے اپنی مجموعی جی ڈی پی کا 2 فی صد مختص کرنے کا وعدہ کیا۔ نیٹو کے نو رکن 9 ممالک نے سنہ 2019ء میں اس اعلان پر عمل درآمد شروع کیا تھا۔

اسٹولٹن برگ نے اعلان کیا کہ وہ برسلز میں 2 اور 3 اپریل کو طے شدہ اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد کرنے کی امید کرتے ہیں لیکن اس اجلاس کے انعقاد کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ہم اب اس بات کا اندازہ کر رہے ہیں کہ آیا ہم اسے اپنی موجودگی میں معمول کے مطابق ذاتی طور پر منظم کریں گے یا ہم اس کے انعقاد کے لیے کوئی اور راستہ تلاش کریں گے۔