کرونا وائرس، امارات کا ایران سے اپنے شہریوں کے انخلاء کا اعلان

Ministry of Foreign Affairs

Ministry of Foreign Affairs

عرب امارات (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ایران میں موجود اپنے تمام شہریوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی’ڈبلیو اے ایم’ کے ذریعہ جاری کردہ ایک بیان میں وزارت برائے امور خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود اماراتی شہریوں کی واپسی کے لیے ایرانی سفارت خانے سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران سے اماراتی شہریوں کی واپسی کی کوششوں کا مقصد شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی نمائندگی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون ، نیشنل اتھارٹی برائے ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ایرانی سفارت خانے اور تہران میں موجود اماراتی سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے تاکہ ایران میں موجود اماراتی شہریوں کا انخلاء عمل لایا جاسکے۔

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران سے آنے والے تمام افراد کا طبی معائنہ کیا جکا جائےگا اور انہیں 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے چند روز قبل ایران کے سفر پرمکمل طور پرپابندی عاید کردی تھی۔