کورونا وائرس: خیبرپختونخوا کے 5 اضلاع میں پولیو مہم معطل

Polio Campaign

Polio Campaign

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا کے 5 اضلاع میں جاری انسداد پولیو مہم معطل کر دی گئی۔

صوبائی کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق 5 اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث معطل کی گئی ہے۔

کوآرڈینیٹر ای او سی نے بتایا کہ 5 روزہ انسداد پولیو مہم 16 مارچ کوشروع ہوئی تھی جس میں چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی اور مہمند میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور دونوں ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے زائد ہے جن میں سے خیبرپختونخوا کے 19 کیس ہیں۔