کورونا وائرس، ترکی میں ایک دن میں مزید 83 اموات

Turkey Coronavirus

Turkey Coronavirus

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 83 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

اس جانی نقصان کے بعد وبا کے آغاز سے ابتک وائرس کے ہاتھوں شکست کھانے والے مریضو ں کی تعداد 10 ہزار722 تک جا پہنچی ہے۔

ایک دن میں ایک لاکھ 45 ہزار 241 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 2ہزار436 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اسی دورانیہ میں 1 ہزار 914مریضوں کے کورونا کو شکست دینے سے ابتک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار 293 تک ہو گئی ہے۔