ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر ڈال کر عوام کو خوش حال بنانا مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے رانا مبشر اقبال

لاہور(پریس ریلیز) این اے 129 ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن)کی اُمیداور محترمہ شازیہ رانا مبشر اقبال کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں یوسی 146 پرانا کاہنہ گلشن شفیق میں سینئر نایب صدر مسلم لیگ (ن) لیبرونگ لاہور رائو ناصر علی خاں میئو کے ڈیرے پر بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنماء رانا مبشر اقبال، ایم پی اے ندیم یعقوب سیٹھی ،صدرلیبرونگ لاہور چودھری شہزاد انور، رائو ناصر علی خاںاور میڈیا ایڈوائزر لیبرونگ لاہور امتیاز علی شاکرنے پارٹی ورکرز اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کے محنتی وکرز پارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں جن کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔ مثبت پالیسوں کی بدولت عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی ن لیگ بھاری اکثریت حاصل کرے گی۔ اس موقع پر پارٹی ورکرز نے دونوں ہاتھ اُٹھا کر محترمہ شازیہ رانامبشر اقبال کو این اے 129 سے بھاری اکثریت سے کا میاب کروانے کا عزم کیا۔

رائو ناصر علی کاں میئونے 22 اگست کے دن کومسلم لیگ(ن) کی فتح کادن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ضمنی الیکشن میں پہلے سے بھی زیادہ اکثریت حاصل کریں گے۔ اس موقع پرحاجی اختر حسین، سنیئر وائس چیرمین لیبرونگ پی پی 159 نیامت علی بھٹی، نائب صدر لیبرونگ لاہور مرزا افضل بیگ، سینئر نائب صدر یوتھ ونگ پی پی 159،شکیل بھٹی،صدر تاجر ونگ کاہنہ شفیق بھٹی، سیکرٹری اطلات پی پی 159ن لیگ، ڈاکٹر اقبال مغل نے بھی خطاب کیا۔