ملک میں سردی کی شدت برقرار

Cold

Cold

ملک(جیوڈیسک) کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ تو رک گیا ہے لیکن سردی کی شدت برقرار ہے۔ گلیات ، ٹھنڈیانی جانے والی رابطہ سڑکیں چار روز بعد بھی نہیں کھولی جاسکیں اور انتظامیہ نے پنجاب حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔

ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تو رک گیا۔ لیکن سردی کی شدید لہر برقرار ہے۔ ایبٹ آباد سے گلیات ، ٹھنڈیانی اور بکوٹ جانے والی رابطہ سڑکیں تاحال بند ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے رابطہ سڑکیں کھولنے کے لئے پنجاب حکومت سے مدد مانگ لی۔ ایبٹ آباد کے اکثر علاقوں میں حالیہ برفباری کے بعد کہر پڑنے کا سلسلہ جاری ہے اور چار روز گزر جانے کے بعد بھی بجلی کا نظام مکمل طور پر بحال نہیں جاسکا۔

بالائی علاقوں میں گیس کی قلت نے شدید سردی میں لوگوں کا جینا محال کیا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت مزید دو روز تک جاری رہے گی۔ سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی تیرہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اسکردہ اور کالام میں درجہ حرارت منفی گیارہ سینٹی گریڈ تک گر گیا۔