ملک میں کورونا وبا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 566 نئے کیسز اور 9 اموات رپورٹ

Corona - Pakistan

Corona – Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 566 نئے کیسز اور9 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وبا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 566 نئے کیسز اور 9 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 841 اور مجموعی اموات کی تعداد 6466 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 22 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار 887 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 17، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 99 ہزار 219، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 37 ہزار 701 ، بلوچستان میں تعداد 15 ہزار 92 اور اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 470 مریض رپورٹ ہوئے۔