ملک میں کورونا کے ایک ہزار 315 نئے کیس سامنے آ گئے، مزید 24 افراد جاں بحق

Coronavirus Spray

Coronavirus Spray

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار 995 تک جا پہنچی جب کہ 486 افراد جاں بحق ہو چکے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9857 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ایک ہزار 315 افراد میں اس مرض کی تصدیق ہوگئی۔

مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 20 ہزار 995 ہوگئی ہے جن میں سے اب تک 5 ہزار 782 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 8103 جب کہ سندھ میں 7882 مریض ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 3288، گلگت میں 372، بلوچستان میں 1321، اسلام آباد میں 464 جب کہ آزاد کشمیر میں 71 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا شکار مزید 24 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 486 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 138، پنجاب میں 136، خیبر پختونخوا میں 185، اسلام آباد 4، بلوچستان 21 اورگلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہو جاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہو جاتا ہے۔