ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 42 افراد کی جانیں لے گیا

Corona Death

Corona Death

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 42 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے باعث 42 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کورونا کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 524 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 ہزار 958 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 60 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد12 لاکھ 36 ہزار 888 ہوگئی ہے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 4.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔