fbpx

ملک میں سونے کی قیمت پھر بڑھنے لگی

Gold

Gold

سندھ (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قمیت 450 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 650 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 387 روپے اضافہ ہوا اور یہ قیمت 96 ہزار 580 روپے ہو گئی جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 12 ڈالر اضافے سے 1890 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔