ملک میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح1.1 فیصد کم ہوگئی

Exorbitancy

Exorbitancy

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر1.1 فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 3.3 فیصد اضافہ ہواپاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 16 اکتوبر 2014 کو ختم ہونے والے۔

ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی سطح 216.58 رہی جو ایک ہفتے قبل 218.98 اور ایک سال قبل 209.63 رہی تھی،اس طرح ہفتہ وار بنیادوں پر ایس پی آئی کے حساب سے ہفتہ وار بنیادوں پر افراط زر کی شرح میں 1.10 فیصد کمی ہوئی تاہم ایک سال کے دوران انفلیشن ریٹ میں 3.32 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اس دوران ماہانہ 8 ہزار روپے تک کمانے والے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 1.13 فیصد، ماہانہ 8 ہزار تا 12 ہزار روپے آمدنی والوں کے لیے 1.12 فیصد، ماہانہ 12 ہزار تا18 ہزار روپے کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 1.14 فیصد۔

ماہانہ 18 ہزار تا 35 ہزار روپے تک کمانے والوں کے لیے 1.12 اور 35ہزار روپے سے زیادہ ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے 10 اشیاکی اوسط قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ہوا، ان اشیا میں دال مسور، دال مونگ، گڑ، دال ماش، سرخ مرچ پسی ہوئی کھلی، سرسوں کا تیل، دال چنا، گندم کا آٹا، گندم اور ویجیٹیبل گھی کھلا شامل ہیں۔

اسی طرح گزشتہ ہفتے 11 اشیابشمول ٹماٹر، کیلے، پیاز، آلو، زندہ مرغی، لہسن، انڈے، چینی، ایل پی جی، اری 6 چاول اورویجیٹیل گھی (ٹن) کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 32 اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا۔