ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے حکومتی پالیسی ملک و قوم کے مفاد میں ہے

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے حکومتی پالیسی ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ سیاسی جماعتیں اور محبت وطن حلقے اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں ورنہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

موجودہ حالات میں وطن عزیز میں مسائل کے جو انبار نظر آرہے ہیں۔ وہ سب سابقہ حکومتوں کے سیاہ کارناموں کی وجہ سے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا اس کے باوجود حکومت ان مسائل کے حل کے لیے خلوص نیت سے کام کر رہی ہے۔ اور اس سلسلے میں متعدد عملی اقدامات بھی اُٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت دہشت گردی کی جو لہر جاری ہے اس کے پیچھے وہ ملک دشمن عناصر ہیں ۔جو عرصہ دراز سے ملک میں دہشت گردی کی کاروائیوں سے عدم و استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ حکومتی اقدام سے عوام کو جلد ہی ریلیف ملنا شروع ہاجائے گا۔ جس سے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ہوگی۔