کیا ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن پر غور ہو رہا ہے؟ پارلیمانی سیکرٹری صحت کی وضاحت

Lockdown

Lockdown

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور نہیں کیا جا رہا۔

پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ جہاں کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہوتا وہاں کیسز میں اضافہ نظر آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور نہیں ہو رہا لیکن اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دائرہ کار بڑھایا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر نوشین حامد کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) ایک دو روز میں صورتحال کا جائزہ لے گی اور جن شہروں میں کورونا شرح میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی وہاں پابندیاں برقرار رہیں گی۔

پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ حکومت کی سب سے زیادہ توجہ ویکسی نیشن پر ہے، یہی وجہ ہے کہ ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لائی جا رہی ہے اور اس وقت ملک میں 3 ہزار موبائل ویکسی نیشن یونٹ فعال ہیں۔