ملک میں موبائل سمز کی تعداد 14 کروڑ کے قریب پہنچ گئی

Sims

Sims

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ملک میں زیر استعمال موبائل سمز کی تعداد 14 کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی موبائل فون لوگوں کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے جس کے سبب اسکے استعمال کا رجحان بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق 18 کروڑ آبادی والے ملک میں 13 کروڑ 92 لاکھ موبائل سمز استعمال ہورہی ہیں۔ اس طرح آبادی کے تناسب سے فروخت ہونے والی سمز کا حجم 76 فیصد سے بھی تجاوز کرچکا ہے جسے ٹیلی ڈینسٹی کہا جاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق 3اور 4جی ٹیکنالوجی متعارف ہونے کے بعد اس شعبے میں ترقی کی رفتار مزید تیز ہونے کی امید ہے۔