ملک کے اکثر علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے

Heating

Heating

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی موجودہ لہر مزید چند روز برقرار رہے گی۔ آئندہ بارہ گھنٹوں میں جنوبی پنجاب ، اندرون سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، دادو اور لاڑکانہ میں ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری تک پہنچ گیا۔ نور پور تھل ، سکھر اور بے نظیر آباد میں درجہ حرارت چھیالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ حیدر آباد کا درجہ حرارت چوالیس ، ملتان تینتالیس ،کراچی اور مظفرآباد میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

لاہور میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا اور درجہ حرارت بیالیس اعشاریہ پانچ ڈگری تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹے کے دوران گرمی کی شدت میں کمی کا کوئی امکان نہیں۔