سانحہ گجرات کا ایک اور بچہ دم توڑ گیا ، ہلاکتوں کی تعداد19 ہو گئی

Gujarat

Gujarat

گجرات (جیوڈیسک) گجرات میں سکول وین سانحہ میں زخمی ہونے والا نو سالہ نعمان بھی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد انیس ہو گئی ہے۔ بد قسمت وین کو آگ لگنے سے زخمی ہونیوالا نو سالہ نعمان سی ایم ایچ کھاریاں میں زیر علاج تھا ، حادثے میں نعمان کا بھائی ریحان بھی جاں بحق ہو چکا ہے

نعمان کی موت کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد انیس ہو گئی ہے، جاں بحق ہونیوالوں میں اٹھارہ بچے اور ایک سکول ٹیچر شامل ہے۔