ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم سہانا ہو گیا

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم سہاناہو گیا۔ بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی پھرلوٹ آئی۔ پنجاب میں سرگودھا، چنیوٹ، میانوالی ، گجرات، گوجرہ ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بارش کے بعد موسم تو سہانا ہو گیا پر جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان شہراور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ تحصیل پہاڑپور میں ژالہ باری اور تیز بارش کے باعث فصلوں اور باغات کونقصان پہنچا۔ مالاکنڈ ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں بھی تیز بارش ہورہی ہے۔ جس کے باعث دریائے ٹوچی میں طغیانی آگئی ہے۔ چترال میں بارش جبکہ بالائی مقامات پر برفباری سے سردی پھر بڑھ گئی۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذرمیں بھی ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان میں کوئٹہ ،قلات، ژوب ڈویژن اور اسلام آباد، راولپنڈی سمیت شمالی پنجاب میں لاہور، سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژن میں گرج چمک اور تیز ہواوٴں کیساتھ بارش کاامکان ہے۔