ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

Warm Weather

Warm Weather

لاہور (جیوڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بعض مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

جبکہ کشمیر، ہزارہ، ملتان، بہاولپور، قلات، سکھر، میرپور خاص اور حیدرآباد ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔