ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے کئی علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے ۔ گرمی کی شدت نے لوگوں کو پریشان کررکھا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

ملک کے میدانی مقامات میں گرمی کی شدت روز بڑھتی جارہی ہے۔ لاڑکانہ ، بدین ، سکھر ، حیدر آباد ، نواب شاہ سخت گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ دن بھر چلنے والی گرم ہواوں اور لو نے لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کردیا ہے۔

گرمی کے ستائے ہوئے شہری آسکریم ، مشروبات کی دوکانوں پر ٹھنڈی ٹھنڈی آسکریم اور رنگ برنگے شربت استعمال کرکے گرمی کا مقابلہ کررہے ہیں ۔پنجاب کے بیشتر شہر بھی گرم ہواؤں اورشدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں چمن پشين زيارت ژوب لورالائی ہرنائی موسی خيل ميں مسلسل گرمی ميں اضافہ ہو رہا ہے۔ بالائی مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری نے موسم کو دلفریب بنا یا ہوا ہے۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں موسم خوشگوار ہے۔ گرد و نواح میں صبح سے ہی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

جبکہ دوسری جانب لاہور میں شدید گرمی کے بسیرا ہے ، جھلسادینے والی لوُ سے نڈھال شہری ٹھنڈے مشروبات آب ِ حیات سمجھ کر پیاس بجھاتے دکھائی دیتے ہیں، محکمہ موسمیات کہتا ہے کہ ابھی کچھ دن موسم اسی طرح بے رحم رہے گا۔

لاہور میں گرمی کی شدت نے شہریوں کو چکرا کے رکھ دیا ہے ، اُن کا کہنا ہے کہ ابھی سے یہ حال ہے تو آئندہ چند دنوں میں گرمی نہ جانے کا انکا کیا حشر کریگی۔ گرمی سے ہانپتے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس موسم میں مشروبات کسی نعمت سے کم نہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز تک موسم اسی طرح خشک اور گرم رہے گا اور لوُ کا سلسلہ بھی برقرار رہے گا۔