ملک بھر میں شب معراج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

Shab E Meraj

Shab E Meraj

اسلام آباد (جیوڈیسک) آج وہ بابرکت شب آپہنچی جب اللہ تعالی نے اپنے پیارے محبوب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو ملاقات کے لیئے ساتویں آسمان پر بلایا۔ روایت ہے کہ شب معراج کا واقعہ ہجرت سے ایک سال قبل 27 رجب کو پیش آیا۔ سورہ بنی اسرائیل میں ارشاد ہیوہ ذات پاک ہے۔

جو ایک رات میں اپنے بندے کو مسجد الحرام سے مسجد اقصی تک جس کے گرد ہم نے برکتیں رکھی ہیں لے گئی اوراسے اپنی نشانیاں دیکھائیں۔ بے شک وہ سننے والا اور دیکھنے والاہے۔ علمائی کرام کا کہنا ہے کہ اس رات کو عبادت کرنے والوں کو سوسال کی راتوں کی عبادت کا ثواب ملے گا۔ احادیث سے منقول ہے کہ کفار نے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت تنگ کیا۔

تو آپ آرام کی لیے اپنی چچا زاد بہن ام ہانی کے گھر تشریف لے گئے جہاں اس شب جبرائیل امین اللہ کا پیغام لائے کہ اللہ اپنے پیارے نبی سے ملنا چاہتا ہے۔ نبی کریم روانہ ہوئے تو راستے میں مسجد اقصی میں انبیائے کرام کی نماز کی امامت کی اور اللہ سے ملاقات کے لیے آسمانوں پر روانہ ہو گئے۔

نبی کریم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مجھ سے اتنا قریب ہواکہ میرے اور جلوہ ربوبیت میں دوہاتھ کا فاصلہ رہ گیا۔ اسی شب 5 نمازیں بھی فرض کی گئیں۔ معراج کمالِ معجزاتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ یہ وہ عظیم واقعہ ہے جس نے تسخیرِ کائنات کے مقفل دروازوں کو کھولنے کی ابتدا کی۔