ملک میں امن ضرور واپس آئے گا، نوجوان جدید تعلیم سے عسکریت پسندوں کا مقابلہ کریں، حامد کرزئی

Hamid Karzai

Hamid Karzai

کابل (جیوڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی نے نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ جدید تعلیم حاصل کر کے طالبان کا مقابلہ کریں اورکابل کے سیرینا ہوٹل میں مارے جانیوالے 2 بچوں کے خون کا قرض اتاریں۔ افغانستان میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ایک اسکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے سرینا ہوٹل میں طالبان کے حملے میں اے ایف پی کے نامہ نگار سرداراحمد، اس کی اہلیہ اور 2 بچوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونیوالے بچے یہ جان کرخوش ہوں گے کہ حملے کے باوجود لاکھوں بچے مسکراتے ہوئے اسکول جارہے ہیں۔

آپ ملکی کامیابی کیلیے جاری کاررواںمیں ہمارے ساتھی ہیں۔ طالبان کے حملے میں جاں بحق ہونیوالے سردار احمد کے بچ جانے سب سے چھوٹے بچے کی بھی حالت بدستور تشویشناک بتائی جاتی ہے۔