یوگنڈا: پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے 22 افراد ہلاک اور 40 لاپتہ

Uganda

Uganda

یوگنڈا (جیوڈیسک) افریقی ملک یوگنڈا کی جھیل میں پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے 22 افراد ہلاک اور 40 لاپتہ ہوگئے۔حادثہ یوگنڈا اور کانگو کی سرحد کے ساتھ واقع جھیل البرٹ میں پیش آیا۔ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جن میں اکثریت کانگو کے باشندوں کی تھی۔

یہ لوگ پناہ کے لیے یوگنڈا جارہے تھے۔ غوطہ خوروں اور مقامی مچھیروں نے جھیل سے 22 لاشیں نکال لیں جبکہ 45 افراد کو بچا لیا گیا۔ حکام کے مطابق تقریباً 40 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔