ملک میں پولیو مزید دو کیسز سامنے آ گئے، مجموعی تعداد 222 ہو گئی

Polio Cases

Polio Cases

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی ادارہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے علاقے گاؤں کاگا والا ٹاؤن چار کے رہائشی دس ماہ کے فہیم اللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

پولیو کا دوسرا کیس خیبر ایجنسی کے علاقے گگرینہ سے سامنے آیا ہے جہاں کی رہائشی دس ماہ کی بچلی صائمہ بھی پولیو وائر کا شکار ہو گئی۔

دونوں بچوں نے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کی کوئی خوراک نہیں لی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں رواں برس سامنے آنے والے کیسز کی مجموعی تعداد دو سو بائیس ہو گئی ہے۔

فاٹا سے 144، خیبر پختونخوا سے 45 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ سے 23، پنجاب سے 3 اور بلوچستان سے 7 پولیو کیسز سامنے ہوئے۔