ملک کو پولیو سے پاک کرنے تک مہم جاری رہے گی، صدر

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک کو پولیو وائرس سے پاک کرنے تک انسداد پولیو مہم جاری رہے گی۔

منگل کو ایوان صدرسے جاری بیان میں صدر ممنون نے انسداد پولیو ٹیموں پرحملوں سے متعلق سخت تشویش کا اظہار کیا۔ صدر کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملے ہمارے اور قوم کے عزم کو متاثر نہیں کر سکتے انھوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو معذوری کی دلدل میں دھکیلنے والے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی، صوبائی حکومتیں پولیو ورکرز کے تحفظ کے لیے مربوط اقدامات کریں قبل ازیں صدر ممنون نے ملک میں پولیو کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلیے منعقد اجلاس کی بھی صدارت کی ہے اور بچوں کوپ ولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز بھی کیا

بعدازاں صدرممنون سے برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنر کرنل (ر) حاجی رائیمی ملک بن حاجی وہاب نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔