ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی نے ڈیرے ڈال لیے

Heat

Heat

کراچی (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، آج ملک میں سب سے زیادہ گرمی چھور میں 43 جبکہ مٹھی ، سبی، جیکب آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں جیکب آباد ، بدین ، سکھر ، نواب شاہ سمیت بیشتر مقامات پرسورج آگ برسا رہا ہے، جبکہ بلوچستان کے اکثر و بیشتر علاقوں میں موسم خشک ہے، پنجاب اور خیبر پختوخوا میں دوسرے شہروں کی نسبت گرمی کچھ کم ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے۔ آئندہ 3 روزکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔