ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 8 ہلاکتیں، 473 نئے کیسز رپورٹ

 Corona - Pakistan

Corona – Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5677 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 267428 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2095 ، سندھ میں 2041 اور خیبر پختونخوا میں 1153 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 161، بلوچستان میں 135 ، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 45 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز بدھ ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 473کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 372 کیسز 5 ہلاکتیں، اسلام آباد 76 کیسز ایک ہلاکت، گلگت 10 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 15 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے 372 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 90816 اور ہلاکتیں 2095 ہو چکی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 66425 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 76 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14701 اور ہلاکتیں 160 ہو گئی ہیں۔

اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12023 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 10کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1878 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 45 ہے۔

گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1485 ہے۔

آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 1937 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1275 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ
سندھ میں منگل کو کورونا کے باعث مزید 22 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2041 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 551 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 114104 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ صوبے میں اب تک 94297 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان
بلوچستان میں منگل کو کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 135 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11469 ہوگئی۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 9381 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا میں منگل کو کورونا وائرس کے باعث مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1153 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مزید 280 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 32523 تک جا پہنچی ہے۔

اب تک صوبے میں 25582 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔