ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 31 ہلاکتیں، 1099 نئے کیسز رپورٹ

Coronavirus - Pakistan

Coronavirus – Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 31 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3962 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 195745 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1629 اور سندھ میں 1178 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 879افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 109، اسلام آباد میں 119 ، گلگت بلتستان میں 23 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 25 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 1099 کیسز اور 31 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 796 کیسز 27 ہلاکتیں، اسلام آباد 271 کیسز 4 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 32 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 796 کیسز اور 27 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 71978 اور اموت 1629 تک جا پہنچی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 21009 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 271 کیسز اور 4 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 11981 اور اموات 119 ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 5,839 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 32 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 962 اور اموات کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 395 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ
سندھ میں جمعرات کو کورونا کے 1098 نئے کورونا کیسز سامنے آئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں اب تک4 لاکھ 9 ہزار 145 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور مجموعی طور پر 75168 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں17کورونا کے مریضوں کا انتقال بھی ہوا ہے جس کے بعد اس مہلک وائرس سے صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1178 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں اب تک 40740 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں اور اس وقت 33131 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 31665 گھروں میں اور 78 آئسولیشن سینٹرز میں زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 1388 جن میں سے 99مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں جمعرات کو کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 879 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 416 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 24303 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک 11449 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان
بلوچستان میں کورونا کے باعث مزید ایک شخص جان کی بازی ہارگیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 109 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 129 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 9946 ہوگئی۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3737 ہے۔

گلگت بلتستان
جمعرات کو گلگت بلتستان سے کورونا کے 33 کیسز سامنے آئے جس کے بعد وہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 1398 ہوگئی ہے۔

گلگت میں کورونا سے اموات کی تعداد 23 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 999 ہوگئی ہے۔