ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان

Rains in upper areas

Rains in upper areas

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کمزور مون سون کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جو بالائی علاقوں میں بدھ اور جمعرات کو بارش کاسبب بن سکتاہے۔ بحیرہ عرب سے کمزور مون سون کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ،سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

رواں ہفتے کے اختتام پر میرپور خاص میں کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہوراور سرگودھا ڈویژن میں منگل سے جمعہ تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ اور پشاور ڈویژن میں بدھ سے جمعہ تک بارش کی توقع ہے۔