ملک بھر میں عید کے چاروں روز شہریوں کی سہولت کیلئے سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے

اسلام آباد: حکومت کے فیصلہ کے مطابق عید کی چار تعطیلات جمعرات تا اتوار چاروں دن ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے اس بارے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاتھا۔

کہ سی این جی اسٹیشنز 8 اگست تا 11 اگست تک کھلے رہیں گے۔ عید کے دنوں میں سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کی ہدایت وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی تھی تاکہ عید کی تعطیلات میں سفر کرنے والے شہریوں کو سہولت حاصل ہوسکے۔