عدالتی حکم کے تحت جموں کوٹ بلوال جیل سے رہا ئی کے بعد شبیر احمد شاہ کو دوبارہ گرفتار کر کے سرینگر میں سی آ ئے کے ہمہامہ میں رکھا گیا ہے

سر ی نگر: عدالتی حکم کے تحت جموں کوٹ بلوال جیل سے رہا ئی کے بعد شبیر احمد شاہ کو دوبارہ گر فتار کر کے سرینگر میں سی آ ئے کے ہمہامہ میں رکھا گیا ہے ۔عدالت سے راحت ملنے کے با وجود شاہ صاحب کو راحت سے محروم رکھا گیا اور وہ حسب سابق گذشتہ چھ دنوں سے جسمانی دردوکرب سے جیل میں بغیر کسی طبی سہو لیات کے تڑپ رہے ہیں۔

درایں اثنا تین دن پہلے فر یڈم پارٹی کے دفتر میں کا م کر نے والے ملازم ضمیر احمد شیخ کو پو لیس نے تھانہ صدر میں حراست میں لے لیا اسوقت ضمیر احمد شیخ کہاںہے اس باے میں پو لیس خاموش ہے ۔تر جمان نے نیشنل فر نٹ کے چیر مین نعیم احمد خان کو اس شدید گر می کے موسم میں جموں سے سرینگر اور سرینگر سے جموں لا نے لے جانے پر گہر ی تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح سرینگر سے جموں اور جموں سے سرینگر لانے اورلے جا نے سے نعیم صاحب کی صحت بر ی طرح متا ثر ہو رہی ہے۔

فر یڈم پارٹی کے تر جمان نے سیاسی قائدین اور عام کشمیر ی نو جوانوں کو اذیتین پہنچا نے کے اس طریق کار کو غیر جمہوری اور غیر انسانی طریق کار بتا کر اسکی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ انسانی حقوق کی پا ما لیوں کے ذریعے کشمیر میں جاری تحریک کو دبا نا ممکن نہیں ہے ۔کشمیر میں جاری تحریک ایک سیاسی تحریک ہے جسکا سیاسی حل تلاش کر نا ضروری ہے۔

تر جمان نے تمام قید یوں کیساتھ جو مختلف جیلوں میں تڑپ رہے ہیں اور جن میں معروف سیاسی رہنمائوں کے علاوہ نو جوان بھی بند ہیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ قید وبند کی سختیوں سے عوام کے حق کو دبا نا ممکن نہیں ہے ۔بلکہ تحریک دبانے سے نہیں دبتی ہے بلکہ اور زیادہ ابھر تی ہے۔