کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا گیا

Cricket World Cup 2015

Cricket World Cup 2015

دبئی (جیوڈیسک) دبئی آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا۔ جاری بیان کے مطابق آئی سی سی نے سال 2015 میں ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ کی آفیشل ویب سائیٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔

جس پر میگا ایونٹ کے حوالے سے تمام تر تازہ صورت حال معلوم کی جا سکتی ہے ۔ ویب سائٹ پر ورلڈ کپ کی ٹیمیوں، کھلاڑیوں، میچز کی ٹکٹوں، ٹریول پیکیجز اور اسٹیڈیمز کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ فروری سے مارچ دو ہزار پندرہ تک آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔